کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی قوم کا سفیر ہے۔ پاکستان کی جیت ان کی مضبوط باؤلنگ کا نتیجہ تھی جس نے ہندوستانی بیٹنگ لائن کو محدود کر دیا۔ یہ جیت نوجوان کھلاڑیوں کے عزم اور مہارت کا واضح ثبوت ہے۔ اسطرح کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ ممبران اس کامیابی پر خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ اس شاندار فتح سے پورے ملک میں خوشی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی.
جعفرخان مندوخیل نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد

ٹیگز:
جعفرخان مندوخیل
