کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت نے عوام کومایوسی،پریشانی اور بے عمل کے وعدوں کے سواکچھ نہیں دیاعوامی مسائل حل کرنے کے بجائے حکومت اپنے وزراء کو منانے وخوش کرنے میں مصروف ہے۔حکومت زیادہ متاثرہ طبقات کیلئے خصوصی پیکیج کااعلان کریں ذخیرہ اندوزی ناجائز منافع خور اپنی آخرت تباہ کر رہے ہیں۔ملک میں جمہوریت ہے نہ ہی اسلامی قانون پر عمل ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان اور مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں۔سب ملکر اللہ کی رسی کو پکڑیں اور باہمی نفرتیں،دوریاں وخلیج ختم کریں۔اللہ سے رجوع،غرباء ومساکین کی مدد اور اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل،قانون سازی کے بجائے حکومت صرف دعوے وبے عمل وعدوں کا سہارالے رہی ہے۔ ریاست مدینہ اور حضرت عمر فاروقؓ کے دور کے دعوے دار حکمرانوں نے عوامی مسائل حل کرنے،مہنگائی وبے روزگاری میں کمی کرنے کے حوالے سے آنکھیں بندکی ہوئی ہیں ایسے میں جماعت اسلامی پاکستان ہی عوامی مسائل حل کرسکتے ہیں عوام کا اعتماد لیکر ہم قومی سلگتے مسائل حل کریں گے پریشانی ومشکلات سے نجات دلائیں گے۔حکومت نے مہنگائی وبے روزگاری ختم نہ کی،عوام کو ریلیف نہ دیا قرضوں وحکومتی سطح پر سادگی قناعت اختیارنہ کی اورپریشان حال عوام کو بروقت امداد نہ دی توحالات مزید خراب ہوجائیں گے قوم بے روزگاری،مہنگائی،بدترین مسائل،قرضوں کے دلدل میں پھنس گئی ہے حکومت لوٹ مار میں مصروف ہیں ہر طرف بدعنوانی بدامنی کا دور دورہ ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ پاکستان مسائل ومشکلات سے نکل سکیں اور اسلامی پاکستان بنکر خوشحال بلوچستان کی خواب کو تعبیر مل سکیں جماعت اسلامی ملک وقوم کو مسائل سے نجات دلائیگی
اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی مسائل حل ہوں گے، مولاناعبدالحق

ٹیگز:
مولاناعبدالحق
