ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) مچھ کے قریب مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے مچھ کے قریب مسافر کوچ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان سیمع اللہ اور امتیاز احمد موقع پر جانبحق ہو گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادیں جاں بحق ہونے والے دونوں افرادکا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
مچھ کے قریب مسافر کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم 2 افراد ہلاک ہوگئے

ٹیگز:
تصادم
