کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی بلوچستان عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے اور بلوچستان کے فلاح و بہبود اور ان کی بقاء و ترقی کے لئے ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے ہم انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں الیکشن تو ہمیشہ آتے جاتے رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ثناء اللہ دھوار امیدوار برائے کونسلر یونین کونسل 15 وارڈ 2 نے علاقے کے معززین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کالونی کے رہائشیوں کیلئے جماعت اسلامی کی تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 100 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت دوائیاں بھی دی گئی جماعت اسلامی علاقے کے عوام کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی اور یہاں کے نوجوانوں کے امیدوں پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر کوشاں رہوں گا
علاقے کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ٗ ان کی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرؤں گا، ٗ ثناء اللہ دہوار

ٹیگز:
ثناء اللہ دہوار
