تفتان(ڈیلی گرین گوادر)نوکنڈی کے قریب پک اپ گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نوکنڈی ہسپتال منتقل کیاتفصیلات کے مطابق اتوار کو نوکنڈی کے قریب تیز رفتار پک اپ اورآئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے نعشوں اورذخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق افغانستان سے تھا بعد ازاں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو بارڈر کے راستے افغانستان منتقل (ڈی پورٹ) کر دیا گیا، جس کی تصدیق ایس پی چاغی نے بھی کی ہے۔پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی کے ڈرائیور کا تعلق تفتان سے تھا، جس کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد تفتان روانہ کر دیا گیا ہے۔
نوکنڈی کے قریب پک اپ گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم، 11 افراد جاں بحق،9 زخمی

ٹیگز:
تصادم
