چمن(ڈیلی گرین گوادر) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی اولین ذمہ اری ہے چمن جیسے حساس اور سرحدی ضلع میں پولیس فورس کی ذمہ داری اور بڑھتی ہے ریاستی رِٹ کو مضبوط بنانے کے لیے پولیس فورس تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کو ایک روزہ دورے پر چمن پہنچنے ڈی سی کمپلیکس چمن میں آئی جی پولیس بلوچستان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔اس موقع پر طالب علم محمد کونین نے انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا جسکے کے بعد ڈی پی او آفس میں آئی جی پولیس نے امن وامان سے متعلق اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں ڈی پی او چمن عبداللہ عمران چیمہ نے انھیں چمن میں امن و امان اور سیکیورٹی کے صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام ڈی پی او قلعہ عبداللہ شاہد جمیل خان کاکڑ بھی شریک تھے۔آئی جی پولیس نے ضلع اسمبلی ہال میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی اولین ذمہ اری ہے انہوں نے کہا کہ چمن جیسے حساس اور سرحدی ضلع میں پولیس فورس کی ذمہداری اور بڑھتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن وامان کی قیام اور ریاستی رِٹ کو مضبوط بنانے کے لیے پولیس فورس تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان اپنے ڈیوٹیوں کے دوران چوکنا اور الرٹ رہیں اور تمام مشکوک افراد سرگرمیوں اور ارد گرد کے حالات پر عقابی نظر رکھیں تاکہ عوام سکون و اطمینان کی زندگی گزار سکیں اجلاس سے ڈی پی او چمن اور دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پاک افغان باڈر باب دوستی کا بھی معائنہ کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے قلعہ عبداللہ میں ڈاکٹر ASi شہید سعداللہ پولیس چوکی کا بھی معائینہ کیا اور پولیس اسٹیشن میزی اڈہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس نے ڈی پی او افس قلعہ عبداللہ کا بھی دورہ کیا۔ افس پہنچنے پر ڈی پی او قلعہ عبداللہ نے آئی جی بلوچستان کا استقبال کیا۔ اور قلعہ عبداللہ میں سیکورٹی اور امن و امان صورتحال پر بریفنگ دی۔
ریاستی رِٹ کو مضبوط بنانے کے لیے پولیس فورس تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو، محمد طاہر

ٹیگز:
محمد طاہر
