مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)مستونگلاپتہ افراد کے لواحقین نے کردگاپ میں احتجاجاً ٹرین کو بھی روک دیا کردگاپ کے مقام پر لاپتا افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا جاری پاک ایران بین القوامی شاہراہ آٹھ روز سے بند ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڈیاں پھنس گئیں کروڈوں روپے کے سامان خراب ہونے لگے نوشکی چاغی اور خاران میں اشیا خورنوش کی قلت پیدا ہو گئی ضلع مستونگ کے تحصیل کردگاپ سے تعلق رکھنے والے لاپتا افراد کے لواحقین سخت موسمی حالات اور ماہ مقدس میں اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہیں پاک ایران بین الااقوامی شاہراہ پر دھرنا دیا جا رہا ہے خواتین کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہے احتجاجی دھرنے کو آج نو آٹھ مکمل ہوگئے لیکن ڈپٹی کمشنر اور اعلی حکام کی جانب سے احتجاجی مظاہرین سے تاحال کوئی مزاکرات نہیں ہوئی دوسری جانب شاہراہ بند ہونے سے ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڈیاں پھنس گئیں ہیں ویران علاقے میں احتجاج سے ڈرائیور اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے خود مظاہرین بھی ماہ مقدس میں سحر و افطار روڈ پر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ڈرائیور اور مسافروں کو افطار اور سحری کے لیے اشیا خوردنوش بھی دستیاب نہیں ہیں مال بردار گاڈیوں میں کروڈوں کی امپورٹ ایکسپورٹ کی سامان خراب ہو رہے ہیں نوشکی چاغی اور خاران میں اشیا خوردنوش و دیگر سامان کی قلت پیدا ہوگئی ہے زرعی اجناس دکانداروں کے سامان بروقت نہیں پہنچ رہے رمضان المبارک اور عید الفطر کے سیزن کے لیے دکانوں کے لیے سامان کراچی لاہور و دیگر شہروں سے منگوائے ہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ سیزن تیزی سے گزر رہا ہے اگر بروقت سامان نہیں پہنچے تو ان کو کروڈوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایل پی جی پلانٹ میں گہس اسٹاک ختم ہونے سے نوشکی شہر کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی اسی طرح ایران سے کوئیٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں کو ایل پی جی گیس کی فراہمی کا عمل بھی رک چکا ہے میڈیکل اسٹورز پر ضروری ادویات ناپید ہوتا جارہا ہے آٹا چینی اور یوریا کی قلت پیدا ہوئی ہے بتایا جاتا ہے کہ آٹھ روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کے لیے تاحال ڈپٹی کمشنر اور اعلی حکام نے لواحقین سے مزاکرات نہیں کیئے جاری صورتحال سے واضح ہوتی ہے کہ حکومت کو عوامی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
مستونگ،لاپتہ افراد کے لواحقین نے کردگاپ میں احتجاجاً ٹرین کو بھی روک دیا

ٹیگز:
کردگاپ
