ڈھاکا (ڈیلی گرین گوادر) بنگلا دیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔عثمان ہادی کی نماز جنازہ بنگلادیشی پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازا میں ادا کی گئی جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے گرد و نواح میں ڈرون اڑانے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے عثمان ہادی کے انتقال پر آج ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کر رکھا ہے، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں ہے اور سرکاری تقریبات محدود رکھی جا رہی ہیں۔عثمان ہادی کے قتل پر بنگلادیش میں احتجاج بھی جاری رہا، مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کا گھر نذر آتش کر دیا، مشتعل مظاہرین نے اخبارات کے دفاتر اور دیگرعمارتیں جلا دیں، شاہ باغ اور ہادی سکوائرمیں مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔
بنگلا دیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی `مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کا گھر نذر آتش کر دیا

ٹیگز:
بنگلا دیشی
