لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع لاہور کے تحت بھارت کے ایک صوبائی وزیر کی جانب سے مسلمان خاتون کے پردے کی بے حرمتی کے شرمناک واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ مظاہرہ آج بروز جمعہ صبح 11:00 بجے پریس کلب لاہور کے سامنے منعقد ہوگا۔اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کریں گی۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،، ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید اور ناظمہ حلقہ لاہور عظمیٰ عمران بھی شریک ہوں گی۔رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان خواتین کی مذہبی آزادی، عزت و وقار اور پردے کے حق پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں، جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اس مظاہرے کے ذریعے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرے گی کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور مسلمان خواتین کے مذہبی و انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع لاہور نے تمام خواتین، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے کارکنان اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پرامن احتجاج میں شرکت کر کے مظلوم مسلمان خاتون سے یکجہتی کا اظہار کریں۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی کا مسلمان خاتون کے پردے کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ لاہور پریس کلب کے سامنے ہوگا

ٹیگز:
حلقہ خواتین
