پاکستانی انٹیلی جنس نے ایک کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے داعش خراسان کے ترجمان کو گرفتار کرلیا۔ داعش خراسان (ISIS-K) کا ترجمان اور تنظيم کے آفیشل میڈیا وِنگ الاعظائم فاؤنڈیشن کا بانی دہشت گرد خارجی سلطان عزیز اعظّام کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کیا۔الاعظائم فاؤنڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اور پروپیگنڈا سرگرمیوں کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے۔عزیز اعظام کی گرفتاری کے بعد میڈیا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستانی حکام نے داعش خراسان کے خلاف کئی ہائی پروفائل گرفتاریاں کی ہیں، جس میں سلطان عزیز اعظام کی گرفتار بھی شامل ہے۔
پاکستانی انٹیلی جنس بڑی کامیابی ` سلطان عزیز اعظّام کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار

ٹیگز:
پاکستانی
