اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پرقائد حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف زیرِ سماعت مقدمات، ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور مبینہ منظم عدالتی ناانصافی، پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و آئینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محمود خان اچکزئی سے علامہ راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات، سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
محمود خان اچکزئی
