کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام نے مختلف کاروائیوں میں 12کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا،ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز حکام نے زیارت کراس کے مقام پر کاروائی کر تے ہوئے دوران تلا شی 10ویلر کنٹینر سے 17000 کلو گرام چھالیہ اور 70 عدد استعمال شدہ ٹائرز بر آمد کر لئے سوراب کسٹمز نے دوسری کاروائی کر تے ہوئے دوران تلا شی کراچی جانے والے کنٹینر سے 8172 جوڑے معروف غیر ملکی برانڈ کے جوگر شوز برآمد کر کے کنٹینرز کو بھی قبضے میں لے لیا، ترجما ن کے مطابق دونوں کاروائیوں میں برآمد کئے گئے سامان کی قیمت 12 کڑور روپے بنتی ہے، مزکورہ سامان اور گاڑیوں کو قبضے لے کر مالکان کے خلاف کاروائی جارہی ہے۔
کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیوں میں 12کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

ٹیگز:
کسٹمز
