کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں ریلوے سروس ایک روز کے لیے معطل کردی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ناگزیر وجوہات کی بناء پر آج منگل کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس، اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل نہیں چلائی جائیں گی۔ حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین بھی معطل کردی گئی ہے جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج (منگل)نہیں آئے گی
بلوچستان میں ریلوے سروس ایک روز کے لیے معطل کردی گئی

ٹیگز:
بلوچستان
