کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے اعزاز میں سابق صوبائی وزیر خزانہ اور قبائلی و سیاسی شخصیت میر خالد لانگو کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا لانگو بولک میں عشائیہ کی تقریب میں صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری، رکن اسمبلی میر علی مدد جتک، سابق صوبائی وزیر میر دانش لانگو سمیت دیگر متعبرین شریک تھے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری اور سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو کے درمیان موجودہ سیاسی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مہمانوں نے بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سنا۔ عشائیہ میں بلوچی سجی سمیت دیگر مختلف قسم کے روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی عشائیہ میں صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری، رکن بلوچستان اسمبلی میر علی مدد جتک، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، میر شاہد رحیم زہری، علی احمد جتک، میر خان محمد زہری، میر شعیب زہری، میر علی دوست زہری، سینیئر صحافی عبداللہ زہری، عبدالخالق زہری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک تھے میر خالد لانگو نے نوابزادہ امیر حمزہ زہری اور دیگر مہمانوں کو لانگو کوٹ کی روایتی چادر بطور تحفہ پیش کی۔
نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے اعزاز میں میر خالد خان لانگو کی جانب سے پرتکلف عشائیہ

