آواران(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشت گردوں نے مارٹر گولوں اور راکٹس سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 معصوم بچے زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق یہ کارروائی ہندوستانی ایجنڈے کے تحت بلوچ نسل کشی اور خطے میں امن و امان تباہ کرنے کی ایک کڑی ہے۔سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ نہتے بچوں پر یہ حملہ دہشت گردوں کی سفاکیت، بزدلی اور شکست خوردہ ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کا مقصد بلوچستان میں خوف و ہراس کی فضا قائم کرنا ہے، لیکن بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے اس مکروہ کھیل کو پہچان چکے ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گرد عناصر کے خلاف ہوشیاری اور تعاون جاری رکھیں تاکہ خطے میں امن قائم رہے۔
آواران، نماز کے دوران مارٹر گولوں اور راکٹس سے حملہ 4 بچے زخمی ہوگئے

ٹیگز:
آواران
