ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ٹھیکیدار حاجی حمید کے کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن سریال اور شاہ بیگ جانبحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکالا اور سول ہسپتال شاہرگ منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
ہرنائی شاہرگ، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن جاں بحق

ٹیگز:
ہرنائی
