کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیاسی و سماجی رہنمابابریوسفزئی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور عوام کے جان و مال کی تحفظ کیلئے اپنی جانون کے نذرانے دیئے ہیں پاک فوج اورسیکورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے کسی بھی صورت ملک اور عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے پور ی پاکستانی عوام ملک کے دفاع کے لئے پاک فوج کے بشانہ کھڑی ہے اور کسی کو ہرگز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ فوج اورسیکورٹی اداروں کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کریں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں بابرخان یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے جانی و مالی قربانیوں اور طویل جدوجہد کے بعدحاصل کیا اسکی حفاظت کرنا اب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ملک کے دفاع،دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پاک فوج اوردیگرادارے جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اب تک سینکڑوں سیکورٹی اہلکاروں اور عوام نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں لیکن کچھ عناصر اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کوبلاجواز تنقیدکا نشانہ بناکر متنازعہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جنہیں پاکستان کے عوام ہرگز اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہے اگرکسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو عوام پاک فوج کے ساتھ ملکردشمن کو منہ توڑجواب دیں گے۔بابر خان یوسفزئی نے سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے سیاسی مقاصداورذاتی مفادات کے لئے پاک فوج اوردیگراداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔
سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مقاصداورذاتی مفادات کے لئے پاک فوج اوردیگراداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں،بابریوسفزئی

ٹیگز:
بابریوسفزئی
