چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن پاک افغان سرحد باب دوستی پر رات کو اچانک پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جنگ چھیڑ گئی جس میں بھاری ہتھیار کا استعمال جاری رہا بڑے پیمانے پر زخمیوں و ہلاکتوں کا خدشہ ہے پاک فوج کے دستے اور ٹینک سرحد پر پہنچ گئے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا سول ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی سرحد کے قریب گاوں خالی ہوگئے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے افغان مہاجرین کیمپ بھی خالی کردیا گیا ماسٹر پلان کی طرف افغان مہاجرین کو منتقل کردیئے تاہم بارڈر پر جنگ جاری ہے۔
چمن باب دوستی پر پاک افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، ہلاکتوں کا خدشہ

ٹیگز:
چمن
