پشین (ڈیلی گرین گوادر)پشین کے علاقے کلی منزری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حاجی باریداد کا بیٹا فاروق خان جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق، حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ہر ممکن زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پشین،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

