بنوں (ڈیلی گرین گوادر) بنوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران تین اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ آپریشنز میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان محفوظ رہے، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران اہل علاقہ کا بھرپور تعاون رہا۔انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا، شیری خیل، پکہ پہاڑ خیل میں آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک، 5 زخمی اور ایک سہولت کار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ہلاک دہشتگردوں میں خطرناک کمانڈرز نیاز علی عرف اکاشا اور عبداللّٰہ عرف شپونکوئی شامل ہیں، نصر خیل میں پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ ہوید میں پولیس اور امن کمیٹیوں کی مشترکہ کارروائی سے دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ ڈومیل میں فتنہ الخوارج کے خلاف 8 گھنٹے طویل آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
بنوں ` سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

ٹیگز:
بنوں
