کراچی: پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لالاعثمان خان کاکڑ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے جب کہ پیتھالوجی کے لیے کئی نمونے لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق موت کی حتمی وجہ پیتھالوجی رپورٹ سے سامنے آئے گی اور عثمان کاکڑ کے بھائی اور بیٹے کے کہنے پر پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔
جبکہ لالاعثمان خان کاکڑ کی میت کراچی بذریعہ روڈ کوئٹہ لے جائی جارہی ہے جبکہ میت کے انتظار میں ہزاروں لوگوں حب اور وندر مین آر سی ڈی شاہراہ پر جمع ہیں اور میت پر پھول نچاورکرکے اپنے جذبات کاا ظہار کررہے ہیں جبکہ لالا عثمان خان کاکڑ کی میت آج شام تک کوئٹہ پہنچنے کا امکان ہے جبکہ نماز جنازہ اور تدفین کل شام 5 بجے مسلم باغ میں ہوگی
لالاعثمان خان کاکڑ کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں: پوسٹ مارٹم رپورٹ

ٹیگز:
عثمان کاکڑ
