ملتان (ڈیلی گرین گوادر) پشاور صدر میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر میں ہونے والے دھماکہ کے زخمیوں کی تعداد 11 ہو گئی ۔ اس حوالے سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال ترجمان نے بتایا ہے کہ دھماکے کے 11 زخمیوں کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا ہے، ان زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے، اور انہیں علاج مہیا کیا جا رہا ہے۔ترجمان ایل آر ایچ نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 11 ہو گئی، جن میں تین ایف سی اہلکار اور عام شہری شامل ہیں، اس وقت زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایل آر ایچ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پشاور `ایف سی ہیڈکوارٹر میں ہونے والے دھماکہ کے زخمیوں کی تعداد 11 ہو گئی

ٹیگز:
پشاور
