پشاور (ڈیلی گرین گوادر) پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار کے شہید ہونے اور3 زخمی ہوئے کہا کہ دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔سی سی پی او پشاورمیاں سعید نے بتایا کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسے دہشتگرد حملہ نہیں کہہ سکتے۔
پشاور ٗ سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ 1 اہلکار شہید 3 زخمی

ٹیگز:
پشاور
