لاہور (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے، سابق وزیراعظم کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے۔اہلخانہ کے ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

ٹیگز:
شاہد خاقان
