کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ اور تربت کیلئے 21 نئی بسیں خرید لی گئیں ہیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کے مطابق 17 نئی بسیں کوئٹہ اور 4 تربت میں چلیں گی اور کوئٹہ میں خواتین کیلئے 5 پنک بسیں چلائی جائیں گی۔ عوام کو معیاری اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں 12 گرین بسیں مختلف روٹس پر بھی چلائی جائیں گی۔
کوئٹہ اور تربت کیلئے 21 نئی بسیں خرید لی گئیں ہیں : محمد حیات کاکڑ

ٹیگز:
محمد حیات کاکڑ
