نیویارک (ڈیلی گرین گوادر) امریکا میں صدر ٹرمپ کے خلاف اچانک اٹھنے والی ”نو کنگز“ احتجاجی تحریک نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔ اس تحریک کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ امریکا میں جمہوریت ہے، بادشاہت نہیں۔ اور کوئی بھی صدر، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، آئین اور عوام سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔تحریک کے شرکا کا ماننا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی جمہوری اصولوں اور اختیارات کی تقسیم کے نظام کو کمزور کیا ہے۔مظاہرین کا نعرہ ہے: ”No thrones, No crowns, No kings“ یعنی ”نہ تخت، نہ تاج، نہ بادشاہ!“مظاہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے فوجی پریڈز، وفاقی فورسز کی بڑی تعیناتی، امیگریشن کے سخت اقدامات، اور عدلیہ یا کانگریس پر دباؤ ڈالنے جیسے اقدامات سے ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ اپنے آپ کو منتخب صدر کے بجائے بادشاہ سمجھ رہے ہوں۔
نو کنگز تحریک کے تحت امریکی صدر کے خلاف پہلا بڑا مظاہرہ 14 جون 2025 کو ہوا۔ یہ دن خاص طور پر علامتی اہمیت رکھتا تھا، کیونکہ اس دن امریکی فوج کے قیام کی 250ویں سالگرہ منائی جا رہی تھی، اور اسی ہفتے ٹرمپ کی سالگرہ بھی تھی۔صدر ٹرمپ نے اس دن واشنگٹن ڈی سی میں ایک بڑی فوجی پریڈ رکھی، جسے ناقدین نے ”اقتدار کی نمائش“ قرار دیا۔ اسی موقع پر لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ”No Kings“ کے بینرز اٹھا کر صدر کو یاد دلایا کہ ”امریکا میں بادشاہ نہیں ہوتے، عوام کی حکومت ہوتی ہے“۔
ٹرمپ کے خلاف اٹھنے والے نو کنگز احتجاجی تحریک نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کرلی

ٹیگز:
ٹرمپ
