پاکستان نے 2025 میں عالمی سیاست اور سفارتکاری میں ایک بار پھر مؤثر واپسی کی ہے، جس میں عسکری قیادت، عملی تعاون اور اسٹریٹجک فیصلوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے لیے عسکری اور سفارتی دونوں محاذوں پر فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے واشنگٹن میں اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایبی گیٹ حملے کے مرکزی ملزم کی فوری گرفتاری اور امریکا حوالگی پاک امریکا تعلقات میں ایک بڑا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔دی ٹیلی گراف کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس سے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف عملی تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری کا مظہر ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے پہلے دور کی تلخی کے باوجود پاکستان نے واشنگٹن میں دوبارہ مضبوط سفارتی جگہ بنا لی۔
عالمی منظرنامے پر پاکستان کی سفارتی واپسی میں عسکری قیادت کا کلیدی کردار پر برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کا رپورٹ

ٹیگز:
دی ٹیلی گراف
