دبئی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی قدیم و تاریخی ریاست قلات کے سربراہ خان آف قلات میر سلیمان داؤد احمدزئیاور ان کے صاحبزادے پرنس محمد احمد کے درمیان انیس (19) سال بعد پہلی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات دبئی میں ہوئی، جہاں خان آف قلات گزشتہ کئی برسوں سے خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ ملاقات نہ صرف ایک خاندانی واقعہ ہے بلکہ اس نے بلوچستان کی سیاسی اور قبائلی فضا میں نئی بحث کو بھی جنم دے دیا ہے۔خان آف قلات نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد 2006 میں قلات میں ہونے والے ایک جرگیکے بعد جلاوطن ہو گئے تھے۔ انہوں نے جلاوطنی کے دوران برطانیہ، امریکہ، بنگلہ دیش سمیت کئی دیگر ممالک کا دورہ کیا اور اقوام متحدہ کے مختلف فورمز پر بلوچستان کے حوالے سے آواز بلند کی۔ تاہم وہ آج تک واپس وطن نہیں لوٹے خان آف قلات کی جلاوطنی کے سبب ریاست قلات میں کوئی بڑا روایتی جرگہ منعقد نہیں ہو سکا، اور ان کی عدم موجودگی میں قبائلی معاملات اور جرگوں کی سربراہی ان کے چھوٹے بھائی آغا عمر احمدزئی کرتے رہے ہیں پرنس محمد احمد جو خان سلیمان داؤد کے جلاوطنی اختیار کرنے کے وقت *پاکستان میں قلات اور شال میں مقیم رہے، طویل عرصے سے اپنے والد سے نہیں مل سکے تھے۔ یہ ملاقات 2006 کے بعد پہلی مرتبہ ہوئی ہے جو جذباتی اور تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خالصتا ذاتی نوعیت کی تھی، تاہم بلوچستان کے سیاسی حلقوں میں اسے ریاست قلات کے مستقبل، قبائلی اتحاد، اور خان آف قلات کی ممکنہ وطن واپسی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ بعض حلقے اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ آیا اس ملاقات کے بعد خان آف قلات بلوچستان کی سیاسی سرگرمیوں میں دوبارہ کوئی کردار ادا کریں گے یا نہیں۔ خان آف قلات اور ان کے صاحبزادے کے درمیان یہ تاریخی ملاقات نہ صرف خاندان قلات کے لیے اہم پیشرفت ہے بلکہ بلوچستان کی قبائلی سیاست میں بھی ممکنہ تبدیلیوں کی ایک جھلک پیش کر رہی ہے اس طرح باپ بیٹے میں 2006 سے 2025 کے بعد 19 سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔
خان آف قلات میر سلیمان داؤد احمدزئی اور صاحبزادے پرنس محمد احمد کے درمیان 19 سال بعد دبئی میں ملاقات

ٹیگز:
میر سلیمان داؤد
