بولان(ڈیلی گرین گوادر)بالاناڑی ڈنگڑا ناکہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ مزدا گاڑی میں تصادم چار افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈنگڑا ناکہ پوسٹ بالاناڑی کے قریب قومی شاہراہ پر اوستہ محمد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور مسونگ سے سکھر جانے والے مزدا گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
جنہیں ناکہ انچارج لیویز حاجی شاہجہان نے بمعہ لیویز فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی شناخت عبدالصمد،فتح محمد سکنہ مستونگ،جمیل احمد سکنہ روجھان جمالی اور طالب حسین سکنہ اوستہ محمد شامل ہیں جنہیں طبی امداد دی گئی جنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

