دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)دالبندین میں مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نوکنڈی کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے شناخت کے لیے دالبندین ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب ژوب کے رہائشی ولی شاہ ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ولی شاہ کے ورثا دالبندین میں موجود نہیں ہیں، جس کے باعث سوشل میڈیا کے ذریعے ان تک اطلاع پہنچائی جا رہی ہے تاکہ جلد از جلد متعلقہ افراد آگاہ ہو سکیں۔
نوکنڈی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، ژوب کے ولی شاہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ٹیگز:
نوکنڈی
