جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)گنداوا میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق پیر کو گنداواہ میرپور لیویز کی حدود میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیالاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔
گنداوا میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
گنداوا
