چاغی(ڈیلی گرین گوادر) دالبندین سے کوئٹہ جانے والی آر سی ڈی ہائی وے پر واقع کرودک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور ان کا اسلحہ چھین لیا۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ پر مجموعی طور پر پانچ پولیس اہلکار تعینات تھے جن میں سابقہ لیویز شامل تھے۔ رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب تقریبا دس مسلح افراد نے اچانک کارروائی کی۔ پوسٹ پر موجود دیگر تین اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے، مگر دونوں اہلکاروں کا اسلحہ ساتھ لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس پارٹی ایف سی کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
چاغی کرودک پوسٹ پر حملہ2 پولیس اہلکار یرغمال اور اسلحہ چھین لیا گیا

ٹیگز:
چاغی
