واشک(ڈیلی گرین گوادر)واشک کے علاقے بسیمہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
واشک کے علاقے بسیمہ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

ٹیگز:
واشک
