ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی کے علاقے شاہرگ کلی امبو ایریا میں ایک نوجوان لڑکا اور لڑکی مردہ حالت میں پائے گئے۔ لیویز کنٹرول روم کے مطابق اطلاع ملنے پر شاہرگ لیویز موقع پر پہنچی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال شاہرگ منتقل کردیا۔لیویز حکام کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت فیض اللہ ولد قاہر قوم نورزئی سکنہ بوستان ضلع پشین، عمر تقریبا 22 سال جبکہ لڑکی کی شناخت ثمینہ بی بی ولد عبدالسلام قوم سلیمان خیل سکنہ حال شاہرگ، عمر تقریبا 23 سال کے نام سے ہوئی ہے۔لیویز کے مطابق قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ہرنائی میں نوجوان لڑکا اور لڑکی مردہ حالت میں برآمد

ٹیگز:
ہرنائی
