کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیرسینیٹر مولانا عبدالواسع نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چہرمین اسلم بلوچ ، رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ ، رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ عبدالخالق بلوچ ، چہرمین محراب بلوچ ، چنگیز حئی بلوچ بھی موجود تھےسینیٹر عبدالشکور ، مولانا محمد اکبر اور محمود احمد بھی مولانا عبداواسع کے ہمراہ تھے ملاقات میں خضدار میں ہونے والے ضمنی انتخابات سمیت بلوچستان کی موجودہ پیچیدہ صورتحال حقیقی سیاسی قیادت اور سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگاکر مصنوعی قیادت کو فارم 47کے ذریعے عوام پر مسلط کرنے پر گفت و شنید کی گئی اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیئے مشترکہ لائحہ عمل بنائی جائے جس کے لیئے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا دونوں رہنماوں نے اس امر پراتفاق کیا کہ جب تک بلوچستان میں سیاسی استحکام نہیں ہوگی بلوچستان میں بے چینی اور خلفشار کم نہیں ہوگا جس کے لیئے حقیقی سیاسی جماعتوں کا آپس میں رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور بلوچستان کی سطع پرسیاسی جماعتوں پر مشتمل مضبوط فرنٹ تشکیل دینے کے لیئے موثر لائحہ عمل پر اتفاق کی گئی۔
مولانا واسع کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات ، پیچیدہ صورتحال میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کےلیئے گفت وشنید کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق

ٹیگز:
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
