خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار کے علاقے پیر عمر میں ایک افسوسناک سڑک حادثے میں نائب امیر جماعت اسلامی ضلع خضدار اور معروف استاد مولانا امان اللہ مینگل جاں بحق ہو گئے۔ وہ خضدار سے وڈھ جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار آلٹو کار نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر خضدار کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی، تاہم حالت نازک ہونے کے باعث انہیں کراچی لے جایا جا رہا تھا کہ کراڑو کے مقام پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گئے۔مولانا امان اللہ مینگل ایک باکردار، فرض شناس اور محنتی استاد کے طور پر جانے جاتے تھے جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم اور طلبا کی تربیت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی ناگہانی موت سے تعلیمی حلقوں اور جماعت اسلامی میں گہرا صدمہ پایا جاتا ہے۔
خضدار،ٹریفک حادثے میں مولانا امان اللہ مینگل جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
