کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی نواب چنگیز مری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بننا دور ہمیں تو بلوچستان میں چھوڑتے تک نہیں یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافی کے سوال کے جواب پرتبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ منگل کو نواب چنگیز مری نے طویل عرصے کے بعد بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کے بعد صحافی نے ان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا ہے سنا ہے آپ اگلے وزیراعلیٰ بن رہے ہیں جس پر نواب چنگیز مری نے جواب دیا کہ مجھے تو بلوچستان میں چھوڑتے تک نہیں آپ وزیراعلیٰ بننے کی بات کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بننا دور ہمیں تو بلوچستان میں چھوڑتے تک نہیں، نواب چنگیز مری

ٹیگز:
نوابزادہ جنگیز
