کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جمہوریت جمہوری نظام کو مفلوج بنایا ہے اپنی مرضی اور منشاء کے مطابق نظام نہیں چلایا جاسکتا ہے جو کام یہ حکومت کر رہی ہے کل کو یہی انکے لئے مسائل پیدا کریں گا یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ عوام کی کی بجائے ذاتی فوائد کیلئے قوانین پاس کرانا سمجھ سے بالاتر ہے کل کویہی حکمران عوام کا کس طرح سامنا کریں گے ہم یہی سمجھتے ہے کہ عوام کی تائید و حمایت کے بغیر کوئی قدم دیرپا پائیدار نہیں رہیگا کہاں گیا حکمران جماعت کی ووٹ کے تقدس کا بیانیہ کہاں گیا عوام کی حکمرانی کا سخت موقف اپنے بیانئے سے جتنا جلدی انحراف کیا اسی طرح عوام کی طرف سے مایوس کن رسپانس ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کی حقوق کی جنگ،انکی مدعا لیکر ہر پلیٹ فارم پر نظر آئے گی،اقتدار نہ کل ہمارا منزل تھا اور نہ ہی آج عوامی مقبولیت اور حمایت اس وقت جمعیت علماء اسلام کے ساتھ پہلے سے کئی گناہ زیادہ بڑھ چکیں ہے،کبھی حکمران جماعتیں خود احتسابی کریں کہ کیوں عوامی تائید کا گراف بتدریج گرتا جا رہا ہے۔
حکومت نے جمہوریت جمہوری نظام کو مفلوج بنایا ہے اپنی مرضی اور منشاء کے مطابق نظام نہیں چلایا جاسکتا،مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
