لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کیپٹن وقار احمد کاکڑ اور شہید نائک عصمت اللہ کی نمازِ جنازہ لورالائی کینٹ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی، ایم پی اے مولانا نور اللہ، کمشنر لورالائی ڈویڑن ولی محمد بڑیچ سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے افسران، قبائلی عمائدین، علمائے کرام، ایف سی اہلکار، ایف سی پبلک اسکول کے طلباء اور شہداء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنازے کے موقع پر شہداء کی روحوں کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی شرکاء نے شہدائکا آخری دیدار کیا، نعرہ تکبیر، “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج پائندہ باد” کے فلک شگاف نعرے بلند کیے تقریب کے دوران شہداء کو سلامی پیش کی گئی اور اعلیٰ حکام کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی قوم اپنے ان سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
کیپٹن وقار احمد کاکڑ اور نائیک عصمت اللہ کی نمازِ جنازہ لورالائی میں ادا کی گئی

ٹیگز:
وقار احمد کاکڑ
