تربت(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مختصر دورے پر تربت پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہدا کی نماز جنازے میں شرکت کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔گزشتہ روز ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شہید ہوگئے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا تربت کا مختصر دورہ، شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت

ٹیگز:
محسن نقوی
