حب(ڈیلی گرین گوادر)حب میں کوسٹ گارڈز اور کسٹم کی کارروائی کے خلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہو گئے، جس کے نتیجے میں کوئٹہ کراچی شاہراہ تین گھنٹوں سے بلاک ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا الزام ہے کہ حب کوسٹ گارڈ نے صبح ناکہ کھارڑی سے گاڑیوں کو روک کر لائن لے لی اور بعد میں کسٹم اور پولیس کے ہمراہ ڈرامائی کارروائی کرتے ہوئے بسوں کو تحویل میں لے لیا۔احتجاج کے دوران ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ جب تک پکڑی گئی گاڑیوں کو نہیں چھوڑا جاتا، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق پکڑی گئی گاڑیوں میں چھالیہ، غیر ملکی سگریٹ اور دیگر امپورٹڈ اشیا بڑے پیمانے پر موجود تھیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔
حب میں کوسٹ گارڈز اور کسٹم کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک

ٹیگز:
کوسٹ گارڈز
