چمن(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کیلئے لیویز فورس اور ایف سی نے چمن شہر کے مضافات میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف موثر کارروائی کا آغاز کرچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق کارروائی میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد کو اپنے وطن واپس بھیج دیئے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں آئندہ دنوں بھی جاری رہے گی تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکیں۔
چمن میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل تیز، 20 ہزار سے زائد افراد وطن واپس بھیجے گئے

ٹیگز:
چمن
