کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)لہڑی قبیلے کے معروف رہنما اور بزرگ شخصیت الحاج میر فیروز خان لہڑی کراچی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم سدا بہار ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک بھی تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اہل خانہ اور قبیلے کے افراد نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔خاندانی ذرائع نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
کراچی میں لہڑی قبیلے کے معروف رہنما الحاج میر فیروز خان لہڑی انتقال کر گئے

ٹیگز:
فیروز خان لہڑی
