مچھ:بولان کی قومی شاہراہ N-65 پر چھڑک کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل اور ویگن کے تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کا تین سالہ بیٹا حسنین شدید زخمی ہوگیا۔سول ہسپتال مچھ کے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلطان ولد شیر محمد اور ان کی اہلیہ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی بچے کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمی کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مچھ،قومی شاہراہ پر المناک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق، بچہ شدید زخمی

