چاغی:بلوچستان کے ضلع چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علما اسلام کے رہنما مولوی کلیم اللہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ معمول کے مطابق علاقے میں موجود تھے کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ مولوی کلیم اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جے یو آئی کے مقامی رہنماں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولوی کلیم اللہ کا قتل افسوسناک سانحہ ہے، قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
چاغی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مولوی کلیم اللہ جاں بحق

