قلات:قلات اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث کئی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور متعدد مقامات پر پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے مثر انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے۔ دوسری جانب بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
قلات اور گردونواح میں موسلادھار بارش

