کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ پی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ انسانی حقوق کے دعویدار فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،امریکہ اب سپر پاور نہیں،پاکستان کے حکمران اور اسٹیبشلمنٹ امریکی غلامی کا پٹہ گلے سے نکال پھینکیں،بھارت کھل کر امریکہ کیساتھ اور ہم فلسطین کی حمایت بھی نہیں کرسکتے جو باعث تشویش ہے، پورا غزہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے انسانی حقوق کے دعویدار بچوں خواتین اور بوڑھوں کو نشانہ بنا رہے ہیں حتی کے ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں ہم نے اپنے حریت کو زندہ رکھنا ہے تمام مسلمان ایک جسم کے مانند ہے جب جسم کے حصہ میں تکلیف ہوتا ہے تو پورے جسم میں تکلیف ہوتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام ”طوفان الاقصی کانفرنس“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے،مولاناعبدالغفورحیدری،مولانا عبدالوسع صوبائی امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ،مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا عین اللہ شمس مولاناعبدالرحمان رفیق مولانا عبدالواحد صدیقی مولانا ثنا اللہ عثمان بادینی سابق رکن صوبائی اسمبلی میر امان اللہ نوابزادہ رئیس خان رئیسانی واحد آغا سمیت سینکڑوں کی تعداد میں علما اکابرین نے شرکت کی صوبے بھر سے کارکنوں نے بڑی تعداد میں جلوس کی شکل میں آکر شرکت کی طوفان الاقصی کانفرنس فلسطینی نمائندے نے عربی میں تقریر کی مختلف زبانوں کے شعرا نے اپنے کلام کے ذریعے فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف بھر پور طور پر اپنی نظمیں پڑھ کر شائقین سے داد حاصل کی۔جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے عربی میں فلسطینی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان فلسطین کے عوام کے ساتھ ہیں مولانا فضل الرحمان نے عربی زبان میں خطبہ پڑا مولانا فضل الرحمان نے طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی نہ صرف ہم نے ہمیشہ حمایت کی ہے بلکہ مفکر پاکستان مفتی محمودؒ نے فلسطین کی عوام کی حمایت کی اور کہا کہ اسرائیل امریکہ کا ناجائز بچہ ہے انہوں نے کہا کہ مجاہدین فلسطین کے ساتھ اسرائیل کے خلاف جنگ کیلئے ہم تیا رہیں انہوں نے کہا انسانی حقوق کے دعوے داروں کو فلسطین کے عوام کی نسل کشی نظر نہیں آرہی میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ دنیا جن کو دہشتگرد کہتا ہے ہم انہیں مجاہدین اسلام کہتے ہیں امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا میں اپنے ملک کے حکمرانوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں میں اپنے ملک کے سٹیبلشمنٹ سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ امریکی غلامی کا پٹہ اپنے گلے سے نکال پھینک دے ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایمان والوں کی مثال ایک جسم کی مانند ہے اگر جسم کے کسی حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے میری نظر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا پر ہے بھارتی وزیر اعظم تو کھل کر امریکہ کے ساتھ ہے ہم کیوں کھل کر فلسطین کی مکمل حمایت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر کیوں خاموش ہے پورا غزہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے انسانی حقوق کے دعویدار بچوں خواتین اور بوڑھوں کو نشانہ بنا رہے ہیں حتی کے ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک پاکستان کو غلامی سے نکالناہے اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ اگر آج ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں گے تو تاریخ ہمیں نہیں بھولیں گے انہوں نے کہا کہ اس خطے میں ہماری تاریخ دنیا کے سامنے ہیں جب ہم مدرسے میں پڑھتے تھیں تو اس وقت بھی میں نے کہا کہ ہم یقینا امریکہ کے غلام ہیں جمعیت علما اسلام آج بھی پاکستانیوں کو امریکہ کی غلامی سے آزاد کرنا چاہتا ہیں ہم نے اپنے حریت کو زندہ رکھنا ہے تمام مسلمان ایک جسم کے مانند ہے جب جسم کے حصہ میں تکلیف ہوتا ہے تو پورے جسم میں تکلیف ہوتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بھلائی جائے جس میں فلسطین کے مسئلے کو سرفہرست رکھا جائے اسرائیل دنیا کا بدترین دہشتگرد ملک ہے جو نہ صرف معصوم بچوں اور بوڑھوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ ہسپتالوں کو بھی معاف نہیں کررہے پاکستانی قوم ایک غیرت مند قوم ہے اب بھی وقت ہے کہ ہمیں فلسطین کے آزاد ی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا پاکستانی قوم فلسطینی عوام کے ساتھ اس وقت تک کھڑی رہے گی جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا میں آپ سب کا مشکور ہوں کے آپ نے بڑی تعداد میں آکر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کی ہم پورے پاکستان میں اسی طرح کے کانفرنس کریں گے جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ خلفا راشدین نے جس طرح اسلام کا جھنڈابلند کیا یہودیوں کی کوشش رہی کہ کسی طرح مسجد اقصی پر قبضہ ہو اس لیے آہستہ آہستہ یہودیوں نے مسجد اقصی پر قبضہ کرلیا امریکہ نے بھی ان کی حمایت کی امریکی صدر جب برسر اقتدار آیا تو یہودیوں نے جان بوجھ کر ایک یہودی کو بر سر اقتدار لایا تاکہ معیشت مضبوط ہو اس وقت دنیا میں 57اسلامی ممالک ہے جن کی نمائندگی او آئی سی نامی تنظیم کررہی ہے اسی طرح عرب 23ممالک کی نمائندگی عرب لیگ کررہی ہے اسی طرح ہمار ے پاس ایٹم بم تو موجود ہے لیکن فلسطین کے عوام پر جس طرح مظالم ڈھایے جارہے ہیں وہ قابل مذمت ہے اسی طرح کشمیر کی سرزمین پر بھی 75سالوں سے وہ پاکستان کی حمایت کررہے ہیں لیکن اب ہندوستان نے کشمیر کو بھارت میں ضم کردیا ہے لیکن کوئی بھی اس کے خلاف احتجاج کرنے والا نہیں فلسطینی عوام پر جس طرح امریکہ اور اس کے حوارے ظلم وجبر کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے اقوام متحدہ نے بھی اس کی مذمت کی جس طرح امریکہ نے عراق پر جوہری ہتھیاروں کے بہانے حملہ کیا لیکن بعد میں وہ غلط ثابت ہوا فلسطینی عوام اپنی جدو جہد جاری رکھے جمعیت علما اسلام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ ایسا ایٹم بم کس مقصد کیلئے کے مظلوم کشمیریوں کی مدد ہم نہ کرسکے جمعیت علما اسلام ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گاجمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسیع نے طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں تمام کارکنوں کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے بھر پور انداز میں اس کانفرنس میں شرکت کی اور ہمیں اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے سامنے سرخرو کیا مولانا عبدالوسیع کا مزید کہنا تھا آج بلوچستان کے سرزمین پر عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے جمعیت کے علاوہ پورے ملک میں کسی پارٹی نے فلسطینیوں کے حمایت میں کوئی اس طرح کانفرنس کا انعقاد نہیں کیا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل بلوچستان کو جب بھی مولانا فضل الرحمان نے یاد کیا تو وہ حاضر ہوگئے انہوں نے کہا کہ ہم عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جگانا چاہتے ہیں دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں امت مسلمہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ سعودی عرب کا خیال یہی ہے کہ میں بچ جاوں گا اسرائیل ایک ایک کر کے تمام مسلمان ممالک کو نیست نابود کرنا چاہتا ہے آج دنیا انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر کیو خاموش ہے معصوم بچے خواتین اور بوڑھے بمباری کے شکار ہورہے ہیں پاکستان کے حکمران بھی ہمت کریں اور اپنے مظلوم فلسطینیوں کے مدد کیلئے پہنچ جائیں اس وقت فلسطین میں پانی خوراک ادویات سمیت اخلاقی حمایت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان ہر وقت اپنے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے تیار ہیں فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کیلئے کوئٹہ کی عوام کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت علما اسلام مولانا فیض محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین کی سرزمین انبیا علیہ سلام کی سرزمین ہے اسرائیل اور اس کے حواری جس طرح فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے سب سے پہلے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں مسجد اقصی پر یہودیوں کو قبضہ ختم کردیا گیا اس کے بعد نور الدین زنگی رح نے مسجد اقصی کی آزادی کیلئے جنگ شروع کی اور ایک ممبر بنایا جس پر انہوں کہا میں اس ممبر پر بیٹھ کر خطبہ دوں گا لیکن زندگی نے وفا نہیں کی ان کے کمانڈر صلاح الدین ایوبی نے مسجد اقصی کو آزاد کیا تاہم بعد میں مسلمانوں کی بے اتفاقی کی وجہ سے مسجد اقصی دوبارہ یہودیوں کے پاس چلی گئی اسرائیل اپنے حواریوں کے ساتھ جس طرح مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے جمعیت علما اسلام نے مسجد اقصی کے آزادی کیلئے آج طوفان الاقصی کانفرنس کو ئٹہ میں انعقاد کیا ہے جمعیت کے کارکن فلسطین کے عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام آج مسجد اقصی کی آزادی کیلئے آج مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں طوفان الاقصی کا انعقاد کیا ہے میں تمام کارکنوں کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے کوئٹہ میں موجود ہے اس سے پوری دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ جمعیت علما اسلام فلسطینی عوام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار آج کیوفلسطینی عوامی کی نسل کشی پر خاموش ہے۔
امریکہ اب سپر پاور نہیں،پاکستان کے حکمران اور اسٹیبشلمنٹ امریکی غلامی کا پٹہ گلے سے نکال پھینکیں، مولانافضل الرحمن

ٹیگز:
مولانافضل الرحمن
