لودھراں (ڈیلی گرین گوادر) پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہوگئی، لودھراں ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک مسافر جاں بحق ہوگیا جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جو خوشاب کا رہائشی تھا۔حادثے کے بعد بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر لودھراں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک بند ہوگئے، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جبکہ حادثے کے مقام پر ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔
عوام ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار

ٹیگز:
عوام
