لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہورکے علاقے سبزہ زار میں خاتون کے دوست نے اس کے تین بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ نشہ آور گولیاں کھانے سے 11 سال کا ایان جاں بحق اور اس کے 2 بہن بھائیوں کی طبیعت شدید خراب ہوگئی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر کا کہنا ہےکہ تینوں بچوں کی والدہ کے مبینہ دوست نے انھیں مارنےکی کوشش کی، ریحان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلانےکا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
بیوہ سے مبینہ تعلقات، لڑکے نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، ایک جاں بحق

ٹیگز:
بیوہ
