بونیر (ڈیلی گرین گوادر)بونیر، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔ پاک فوج کے مزید دستے کل رات سے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی کام سنبھال چکے ہیں، جبکہ کور آف انجینئرز کے عملے نے بھی ساز و سامان سمیت آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔موسم کی خرابی کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ریسکیو مشنز متاثرہ علاقوں میں جاری ہیں۔ آرمی چیف کی ہدایات کے مطابق، ایک دن کا راشن بھی ضرورت مند افراد تک پہنچایا جا رہا ہے۔پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں جہاں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بونیر کے گاؤں چوراک میں پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔آدم خیل میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبنے والے افراد کو بحفاظت نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔متاثرہ خاندانوں کو راشن، بستر اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔ عوام نے پاک فوج کی فوری اور مؤثر کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری

ٹیگز:
آرمی فلڈ
